Live Updates

عمر ایسوسی ایٹس نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاک کرنسی ایکیج کو 14رنز سے ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

جمعہ 8 جون 2018 20:31

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) اسپورٹس رپورٹر)23ویں ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں عمر ایسوسی ایٹس نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاک کرنسی ایکیج کو 14رنز سے ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ فاتح ٹیم کے سعد نسیم کو ان کی ذمہ دارانہ 42رنز نائٹ آٹ کی اننگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

میچ میں وقفہ کے دوران مہمان خصوصی آجی سندھ اے ڈی خواجہ کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید جنید علی شاہ ، ڈاکٹر سید عمران علی شاہ ، نصرت فہیم، اولمپئن وسیم فیروز ، نواب عالم ، عمران حسین زیدی بھی موجود تھے۔ جبکہ تقرب تقسیم ایوارڈ کت مہمان خصوصی سچل رینجرز کے برگیڈیر نسیم تھے۔ اصغر علی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جانے والے اس میچ میں عمر ایسوسی ایٹس نے ٹاس جیت کر پہلے خود کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 174رنز بنائے۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل کرکٹر عمراکمل نے 44 رنز کی طوفانی اننگ کھیلی جو 22گیندوں پر مشتمل تھی جسمیں 4چوکے اور 4چھکے شامل تھے۔ سعد نسیم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30گیندوں پر 42 بنائے۔ جسمیں 5چوکے شامل تھے۔ عمران خان اور افتخار احمد نے 2,2وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں پاک کرنسی ایکچینج کی ٹیم 20 اوورز میں 160رنز بنا سکی ۔ ٹیسٹ کرکٹر خرم منظور نے 60 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، انھوں نے 42گیندوں کا سامنا کرکی7چوکے اور 3چھکے رسید کئے۔ انٹرنیشنل کرکٹر سہیل خان نے 3چھکوں کی مدد سے 27اور افتخار احمد نے 24رنز بنائے۔ آصف علی نے 21رنز دیکر 3، محمد عرفان نے 18 رنز کے عوض 2اور کاشف بھٹی نے 37رنز دیکر 2کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ امپائرز ایم ریحان اور عقیل عادل ، اسکورر بلال عزیزتھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات