ہزارہ یونیورسٹی انتظامیہ اور تحصیل میونسل ایڈمنسٹریشن ایبٹ آباد کے حکام کے درمیان اجلاس

جمعہ 8 جون 2018 21:19

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) ہزارہ یونیورسٹی انتظامیہ اور تحصیل میونسل ایڈمنسٹریشن ایبٹ آباد کے اعلیٰ حکام کے درمیان ایک اہم اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کا مقصد ایبٹ میوزیم ٹاؤن ہال ایبٹ آباد کے بارے میں مختلف امور زیر بحث لانا تھا۔ اجلاس میں تحصیل ناظم ایبٹ آباد محمد اسحاق ذکریا نائب ناظم شجاع احمد ، تحصیل ریگولیشن آفیسر فرحان شنواری ، لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) محمود خان رجسٹرار، ڈاکٹر محمد ظاہر ہیڈ آرکیولوجی ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر شاکر اللہ اسسٹنٹ پروفیسر آرکیالوجی، میجر(ر) شیرین زمان ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن، ظہیر الدین اسسٹنٹ رجسٹرار لیگکل ہزراہ یونیورسٹی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں ایبٹ میوزیم ٹاؤن ہال ایبٹ آباد کے بہترین استعمال کے حوالہ سے مختلف تجاویز آئیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنے موقف میں ایبٹ میوزیم کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ کیونکہ ایبٹ میوزیم جہاں ایبٹ آباد کی ثقافتی، قدیمی اور تاریخی اہمیت کو اجاگر کر رہا ہے وہاں ضلع ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان جو ہزارہ یونیورسٹی کے مختلف امتحانات میں بطور امیدوار شرکت کرتے ہیں وہ مستفید ہو رہے ہیں۔

وائس چانسلر نے ٹی ایم اے کے ساتھ باقاعدہ سمجھوتے کے تحت ڈائگناسٹک لیبارٹری کے قیام کی تجاویز دیں جس کی افادیت سے ضلع ایبٹ آباد بلکہ ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے افراد مستفید ہو سکیں گے۔ یہ لیبارٹری آغا خان لیب کراچی ، شوکت خانم لیبارٹری جیسی اعلیٰ پائے کی لیبارٹریوں کے ہم پلہ ہوگی۔اس لیبارٹری کے قیام سے پورے علاقے کے لوگ مختلف قسم کے جدید ترین اقسام کے ٹیسٹ کی سہولیات مئسر ہو جائیں گی۔

تحصیل ناظم اور نائب ناظم ایبٹ آباد نے وائس چانسلر کی اس تجویز کو سراہتے ہوئے اپنے بھرپو ر تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ یونیورسٹی کی خدمات پورے ضلع کے لئے مثالی ہیں کیونکہ ہزارہ یونیورسٹی سے فارغ ہونے والے ہزاروں نوجوان ریسرچرز عملی طور پر ملکی ترقی میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ تحصیل ناظم نے ڈائگناسٹک لیبارٹری کے قیام کی تجویز کو سراہتے ہوئے اپنی طرف سے اور ٹی ایم اے کی طرف سے تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :