مشرف پاکستان نہیں آئے گا،خورشید شاہ

کالا باغ ڈیم کا معاملہ سی سی آئی کا ھے، اسے وہاں ہی حل ہونا چاہیئے،بیان

جمعہ 8 جون 2018 21:39

مشرف پاکستان نہیں آئے گا،خورشید شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے عدالت کی جانب سے پرویز مشرف کو پیش ہونے کا حکم دینے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف پاکستان نہیں آئے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کے خلاف تین صوبوں نے قراردادیں پاس کیں ہوئی ہیں۔ کالا باغ ڈیم کا معاملہ سی سی آئی کا ھے، اسے وہاں ہی حل ہونا چاہیئے۔ معزز عدالت کو بھی چاہیئے کہ وہ کالا باغ ڈیم کا معاملہ سی سی آئی میں ہی حل ہونے دیں۔ کالا باغ ڈیم کے معاملے پر وفاق کو نئے چیلنجز درپیش آئیں گے۔