فارمرز موسم گرما میں جانوروں کی دیکھ بھال کے لئے خصوصی انتظامات کریں، ڈائریکٹر لائیو سٹاک

جمعہ 8 جون 2018 22:00

فیصل آباد۔8جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر صالحہ گل نے فارمرز سے کہا ہے کہ وہ موسم گرما میں جانوروں کی دیکھ بھال کے لئے خصوصی انتظامات کریں ۔انہوں نے کہا کہ جانوروں کو ونڈے اور کھل بنولہ کا کم اور منرل مکسچر کا زیادہ استعمال کرائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شدید گرمی جانوروں میں نمکیات کی کمی کا بھی باعث بنتی ہے جسے پورا کرنے کے لئے جانوروں کی کھرلی میں سبز چارے کے ساتھ نمک بھی رکھیں جبکہ ان کے پینے کے لئے ٹھنڈے پانی کا خاطر خواہ بندوبست ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دن کے اوقات میں جانوروں کو سائے میں باندھیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کے مسائل یا رہنمائی کے لئے قریبی شفاخانہ حیوانات یا محکمہ کے ٹال فری نمبر08000-9211 پر ابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :