سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کا آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کا روسٹر جاری

جمعہ 8 جون 2018 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2018ء) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کا آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کا روسٹر جاری چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی 10جون سے 14جون تک مفاد عامہ کے کیسز کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت سے متعلق ترمیمی روسٹر جاری کردیا گیا روسٹر کے مطابق 10جون سے 14جون تک چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ سماعت کرے گا چیف جسٹس پاکستان جیلوں میں بیمار قیدیوں سے متعلق لیے گیے از خود نوٹس ،لاہور : دو رکنی بنچ نے فضائی آلودگی سے متعلق کیس سمیت دیگر اہم معاملات پر لیے گئے از خود نوٹس پرسماعت کریں گے ۔