فرحان افضل دھپ نے ملک قیوم حسام کو پارٹی ٹکٹ ملنے کے فیصلہ پر ناراضگی ختم کردی

کنڈی خاندان کے سرکردہ رہنما عصمت اللہ کنڈی عرف متی خان کی قیادت میں جرگہ کی دھپ ہا ئوس آمد، قیوم حسام کو ٹکٹ ملنے پر اپنے احتجاج ختم کرنے اور پارٹی کے لیئے کام جاری رکھنے کے عزم کااظہار

جمعہ 8 جون 2018 23:20

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی پریس سیکریٹری ملک فرحان افضل دھپ نے ملک قیوم حسام کو پارٹی ٹکٹ ملنے کے فیصلہ پر ناراضگی ختم کردی۔ کنڈی خاندان کے سرکردہ رہنما عصمت اللہ خان کنڈی عرف متی خان کی قیادت میں جرگہ کی دھپ ہائوس آمد پر انہوں نے قیوم حسام کو ٹکٹ ملنے پر اپنے احتجاج ختم کرنے اور پارٹی کے لیئے کام جاری رکھنے کے عزم کااظہار کردیا۔

پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک فرحان افضل دھپ نے کہا کہ ڈیرہ میں فیصل کریم کنڈی کی قیادت میں پارٹی کو فعال بنانے میں میرا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں مگر قیوم حسام کو ٹکٹ ملنے پر میرے دوست اور خاندان کے افراد کو سخت دکھ تھا اور احتجاج کے جمہوری حق کو استعمال کرتے ہوئے میں نے ضلعی سیکریٹری اطلاعات کے عہدہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرنا تھا مگر عصمت اللہ خان کنڈی عرف متی خان جس طرح فیصل کریم کنڈی اور احمد کریم کنڈی کے بزرگ ہیں اسی طرح میرے لیئے بھی قابل احترام ہیں انکی قیادت میں پارٹی جرگہ کی آمد پر میں جہاں احتجاج ختم کرنے کااعلان کرتا ہوں وہیں پارٹی اور فیصل کریم کنڈی کی قیادت میں انتخابات میں تیر کی کامیابی میں کردار بھی ادا کرونگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر فضل الرحمان بلوچ۔جمی خان سدوزئی۔ ظفرعباس درانی۔ ظفر گنڈہ پور۔ ریحان بلوچ۔ ملک خضر حیات۔ سمیع خان بھابھا ۔ خرم نواز۔ زبیر ندیم ۔ سخی مرجان اور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔ پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر کہا کہ ملک فرحان افضل دھپ ہمارا اثاثہ ہیں پارٹی انکی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ناراضگی ختم کرنے پر انہوں نے بھٹو شہید اور بلاول بھٹو زرداری کے سپاہی کا ثبوت دیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک قیوم حسام کو پی کے 97 کا ٹکٹ ملنے پر مخالفین کی نیندیں حرام ہیں ہمارے دیگر جو ساتھی ناراض ہیں ہم جلد ہی انہیں بھی منائیں گے آج ڈیرہ میں ہر سیاسی خاندان پی پی پی کے ٹکٹ کا خواہشمند ہے جو پی پی پی کی عوامی مقبولیت کا نہ صرف ثبوت ہے بلکہ پی پی پی کے خاتمہ کی باتیں کرنے والوں کے لیئے منہ توڑ جواب بھی