فیصل آباد ،ْنومولودوں کی خرید و فروخت، سابقہ ہسپتال ملازمہ گرفتار

ملزمہ نے 30 سال کے دوران 1200سے زائد نومولود بچوں کی فروخت میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا

ہفتہ 9 جون 2018 13:53

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) فیصل آباد میں نومولود بچوں کی خرید و فروخت کے گھنائونے کاروبار میں فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال کی سابقہ ملازمہ ہی مرکزی ملزمہ نکلی، ملزمہ نے 30 سال کے دوران 1200سے زائد نومولود بچوں کی فروخت میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا،معروف ڈاکٹر سے بھی رابطے ہیں۔پولیس کے مطابق اس بھیانک کاروبار کا انکشاف ایک بچی کی بازیابی کے دوران ہوا، ملزمہ خورشیدہ بی بی کے مطابق اس کاروبار میں نومولود لڑکے کو 3اور لڑکی کو 2 لاکھ روپے میں فروخت کیا جاتا تھا۔

ملزمہ نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ بچوں کی فروخت سے ملنے والا معاوضہ وارڈ پر بھی خرچ کیا جاتا تھااور اس ساری کارروائی میں اسے صرف کمیشن ملتا تھا۔انہوںنے کہاکہ فیصل آباد شہر کے تین معروف گائناکالوجسٹ کے بھی نومولود بچوں کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمہ نے بتایا کہ سرکاری ہسپتال میں یہ بچے دوسرے والدین سے ہدیہ لے کر دیئے جاتے تھے اور نومولود کے خریدار زیادہ ہونے پرہدیہ کے لیئے بولی لگائی جاتی تھی۔

اس کے علاوہ بچہ لینے والا خاندان بچے کے نام جائیداد بھی لکھواتا تھا۔پولیس کے مطابق ملزمہ خورشیدہ بی بی شوہرکے ساتھ مل کر ناجائز نومولود بھی فروخت کرتی تھی، ایک نومولود کی فروخت کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ، جبکہ ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :