Live Updates

پی ٹی آئی کی جانب سے ٹکٹس کی تقسیم

مقامی رہنماؤں کی آپسی لڑائی کی وجہ سے عمران خان نے اسلام آباد سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 9 جون 2018 13:52

پی ٹی آئی کی جانب سے ٹکٹس کی تقسیم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جون 2018ء) :پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات 2018ء کے لیے اپنے اُمیدواروں کی فہرست جاری کردی ، پارٹی کی جانب سے کی گئی ٹکٹس کی تقسیم پر کئی اعتراضات اُٹھائے گئے اور کہا گیا کہ پارٹی نے اپنے اہم اور بانی رہنماؤں کو نظر انداز کر کے حال ہی میں پارٹی میں شامل ہونے والے سیاسی رہنماؤں کو ٹکٹ جاری کیا جو پارٹی کے نظریاتی رہنماؤں کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔

تحریک انصاف نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے 60فیصد امیدواروں کا اعلان تو کر دیا لیکن پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کو ٹکٹ سے محروم رکھا۔سیالکوٹ سے فردوس عاشق اعوان،بابر اعوان، شوکت یوسفزئی، علی محمد،فیصل واڈا،شہر یار آفریدی،ڈاکٹر عامر لیاقت،سیف اﷲ نیازی، ولید اقبال ٹکٹ سے محروم رہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا راولپنڈی میں شیخ رشید کے مد مقابل امیدوار نہ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں شیخ رشید کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا۔

قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے خود بھی مقامی قیادت کی آپسی لڑائی کی وجہ سے اسلام آباد سے خود ہی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔  الیاس مہربان اور عامر کیانی کی لڑائی کے باعث پارٹی چئیرمین عمران خان نے این اے 53 سے خود میدان میں اُترنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عامر کیانی کو اپنا حلقہ این اے 61  دے دیا ۔

 جبکہ راولپنڈی کے 2حلقے شیخ رشید کے سپرد کر دیئے گئے ہیں ۔ قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق این اے 61 کینٹ سے عامر کیانی کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے پر کارکنان کافی سیخ پا ہیں ، تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصا ف عمرا ن خا ن کے راولپنڈی کینٹ کے علا قو ں پر مشتمل قو می اسمبلی کے حلقہ این اے 61 سے الیکشن نہ لڑ نے کے اعلا ن اور صو با ئی اسمبلی کے 5 حلقو ں میں اُمیدواروں کے ٹکٹ کا اعلان نہ ہو نے سے کارکنوں میں ما یو سی پھیل گئی ہے۔

بعض پی ٹی آئی اُمیدواروں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا جبکہ کینٹ کے دیرینہ کارکنان نے دوسرے حلقوں سے آنے والے ٹکٹ ہو لڈرز کی کھُل کر بغاوت کرنے کاعندیہ دے دیا ہے۔ ذرائع نے بتا یا کہ پاکستان تحریک انصا ف کے ٹکٹس کا اعلان ہو تے ہی راولپنڈی کے قو می و صوبائی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے ، کینٹ کے حلقہ این اے 61 سے عامر کیانی کو ٹکٹ دیئے جا نے پر دیرینہ کارکنا ن سیخ پا ہو گئے ہیں اور انہوں نے عامر کیانی کی الیکشن مہم نہ چلا نے کا اعلا ن کر دیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات