صدر مملکت ممنون حسین کا ممتاز سیاست دان رسول بخش پلیجو کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 9 جون 2018 15:00

صدر مملکت ممنون حسین کا ممتاز سیاست دان رسول بخش پلیجو کے انتقال پر ..
چنگ ڈاو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے ممتاز سیاست دان رسول بخش پلیجو کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رسول بخش پلیجو باکردار، نظریاتی اور بلند حوصلہ سیاست دان تھے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں جاری اپنے تعزیتی بیان میں صدر مملکت نے رسول بخش پلیجو کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔صدر ممنون حسین نے کہا کہ رسول بخش پلیجو باکردار، نظریاتی اور بلند حوصلہ سیاست دانتھے جبکہ بحالی جمہوریت کے لیے پلیجو کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔