Live Updates

ہنگو ،ْپاکستان تحریک انصاف نے انتخابی ٹکٹ جاری کر کر دئیے

ہفتہ 9 جون 2018 20:13

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی ٹکٹ جاری کر کر دئیے۔ ٹکٹوں کی تقسیم پر بعض نظریاتی کارکنان نارا ض جبکہ بعد کارکنان نے پارٹی چیئرمین کا فیصلہ سمجھ کر قبول کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی جانب سے انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کے بارے باضابطہ اعلان کے بعد این اے 33 ضلع ہنگو کی ٹکٹ سابق ایم این اے حاجی خیال زمان ،پی کی83ہنگو کے لئے سابق ایم پی اے شاہ فیصل خان جبکہ پی کے 84کے لئے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ظہور شاکر کوپارٹی امیدوار نامزد کر دیا۔

اسی طرح اورکزئی ایجنسی سے پاکستان تحریک انصاف نے سابق ایم این اے جواد حسین کوٹکٹ جاری کر دیا ۔ پی ٹی آئی مرکزی قیادت کے فیصلے کے بعد ملک بھر کی طرح ضلع ہنگو میں بھی ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید رد عمل سامنے آگیا اور بعض کارکنان نے این اے 33اور پی کی83کی ٹکٹوں کو دوبارہ پرانے امیدواروں کو دینے پرناراضگی کا اظہار کیا جبکہ بعض کارکنان نے پارٹی چیئر مین عمران خان کا فیصلہ سمجھ کر قبول کرلیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات