سرگودھا،ضلع کونسل اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے مابین میلہ منڈی گرائونڈ کے قریب پارک کا تنازعہ حل

ہفتہ 9 جون 2018 20:34

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء)ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے ضلع کونسل اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے مابین میلہ منڈی گرائونڈ کے قریب پارک کا تنازعہ حل کرتے ہوئے پارک والی اراضی کے متبادل ضلع کونسل سرگودھا کو یونیورسٹی روڈ پر واقع سرکاری اراضی دیدی ہے۔ جس پر ضلع کونسل سرگودھا نے قبضہ کرنے کے لئے چار دیواری بنانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس اراضی پر ضلع کونسل اپنا ریسٹ ہائوس اور تقریبات کے لئے ہال بنائے گی۔ جبکہ اس اراضی پر پلازہ بنانے کی بھی تجویز زیر غور ہے۔ ضلع کونسل اور پی ایچ اے کے درمیان اولڈ سول لائن میں بنائے جانے والے پارک کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا تھا جس پر دونوں محکمے ایک دوسرے کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے متحرک تھے کہ ڈی سی نے معاملہ حل کراتے ہوئے ضلع کونسل کو متبادل رقبہ الاٹ کر دیا ہے۔