گجرات،ضلعی انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمنٹنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے تیار ہے، ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاو

ہفتہ جون 20:36

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمنٹنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے تیار ہے، ناگہانی صورت میں متاثرین کی مدد کیلئے درکار وسائل فراہم کئے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے ہنگامی صورتحال سے نمنٹنے کیلئے تیاریوں کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اسسٹنٹ کمشنر عزوبہ عظیم نے بریفنگ دی، پاک فوج کے کیپٹن سفی اللہ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ڈیسزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ابوتراب، ریونیو آفیسرز بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر گجرات نے ہنگامی صورتحال میں ریسکیو اینڈ ریلیف ، ریلیف کیمپس،وہاں خوراک، ادویات سمیت سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ہنگامی حالات کے حوالے سے تیاریوں کیلئے اے سی گجرات کو ضلع گجرات میں فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جو تمام محکموں اور پاک فوج کے درمیان کوارڈی نیشن کی ذمہ دار ہوں گی ۔ انہوںنے کہا کہ ماضی میں ضلع میں سیلاب سمیت ہر قسم کے ہنگامی حالات میں انتظامیہ اور پاک فوج نے شانہ بشانہ کام کیا ہے ورکنگ ریلیشن شپ کو اسی بہتر انداز میں جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :