اٹک، پی پی 2 کیلئے چنگیز خان کو ٹکٹ نہ دینے کے فیصلہ کیخلاف پی ٹی آئی تحصیل حضرو کے کارکنان ، سپورٹرز اور سیاسی حلقوں کا سخت احتجاج

مظاہرے میں ٹائیگر کی خود سوزی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ،

ہفتہ 9 جون 2018 20:39

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) پی ٹی آئی کا حلقہ پی پی 2 کیلئے چنگیز خان کو ٹکٹ نہ دینے کے فیصلہ کیخلاف پی ٹی آئی تحصیل حضرو کے کارکنان ، سپورٹرز اور سیاسی حلقوں کا سخت احتجاج ، فوارہ چوک حضرو کے مظاہرے میں ٹائیگر کی خود سوزی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، فیصلہ پر نظر ثانی نہ ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی کے 4 سابق امیدواران وائس چیئرمین نے بنیادی رکنیت چھوڑنے کی دھمکی دیدی ، مسلم لیگ ( ن ) کے امیدوار کو شکست دینے کیلئے پورے چھچھ نے متفقہ طور پر پی ٹی آئی قیادت سے چنگیز خان کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کر دیا ، بیرون ممالک سے بھی حلقہ عوام کا چنگیز خان سے اظہار یکجہتی ، حضرو شہر کے احتجاج میں مسلم لیگی جنرل کونسلر ملک اجمل نے بھی چنگیز خان کی حمایت کر دی ، تفصیلات کے مطابق پی پی 2 کیلئے پی ٹی آئی کی طرف سے چنگیز خان کو ٹکٹ نہ دینے کو علاقہ عوام نے سخت حیرت اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حضرو شہر اور مختلف یونین کونسلوں میں احتجاجی مظاہرے اور چنگیز خان سے یکجہتی کے اظہار کیلئے اجتماعات ہوئے ، فوارہ چوک حضرو میں پی ٹی آئی کارکن نے چنگیز خان کو ٹکٹ نہ ملنے پرخود پر پیٹرول چھڑک لیا اور آگ لگانے کی کوشش کی مگر مظاہرین نے پکڑ کر بچا لیاجبکہ بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے 4 امیدواران وائس چیئرمین نے بھی سخت احتجاج کرتے ہوئے چنگیز خان کو ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے ، چنگیز خان کی عوامی مقبولیت کے پیش نظر ان سے مسلم لیگ ( ن ) کے جنرل کونسلر بزرگ سیاسی رہنما حاجی اجمل خان نے بھی ان کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ بیرون ممالک سے بھی چھاچھیوں نے پی ٹی آئی قیادت کے فیصلہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے چنگیز خان کو پی ٹی آئی ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔