Live Updates

تحریک انصاف کے حلقہ پی پی 26کیلئے چوہدری ظفراقبال کو جماعت کا ٹکٹ جاری

این اے 67سے چوہدری فواد حسین کے لیے بھی ٹکٹ جاری،

ہفتہ 9 جون 2018 20:39

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ پی پی 26کیلئے چوہدری ظفراقبال کو جماعت کا ٹکٹ جاری کر دیا ،جبکہ اسی طرح حلقہ این اے 67سے چوہدری فواد حسین کے لیے بھی ٹکٹ جاری،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے ابھی تک حلقہ پی پی 25اور پی پی 27جبکہ حلقہ این اے 66میں ٹکٹوں کے اجراء کیلئے کوئی فیصلہ نہ کیا ہے،کیونکہ حلقہ این اے 66میں چوہدری فرخ الطاف اور چوہدری محمدثقلین کے درمیان فیصلہ ہونے کا انتظار ہے،اسی طرح پی پی 25کیلئے راجہ یاور کمال کے علاوہ دوسرے امیدواروں میں بھی فیصلہ کرنے کیلئے سوچ وبچار کیا جارہا ہے،جبکہ پی پی 27میں بھی پی ٹی آئی کی طرف سے امیدوار تو بہت ہیں لیکن فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

حیران کن بات یہ ہے کہ اگر پی ٹی آئی کی طرف سے پارٹی کے جانثاروں کو نظر انداز کیا گیا تو سیاسی صورتحال کو بدلنے سے کوئی نہیں روک سکے گا جس کا تمام تر فائدہ مسلم لیگ ن کو برائے راست پہنچے گا ۔

(جاری ہے)

کیونکہ پی ٹی آئی کے جلالپور شریف کے سجادہ نشین آستانہ عالیہ جلالپور شریف سید انیس حیدر اور سید نعمان حیدر شاہ نے پیر افضل قادری تحریک لبیک یارسول ﷺ نے اپنے مریدین کے ساتھ شامل ہونے کے بعد حلقہ این اے 67پہلے بھی مسلم لیگ ن کیلئے بہتر تھا جبکہ اب یہ زیادہ مضبوط ہو گیا ہے۔

دیکھیں آنے والے حالات میں اندازہ ہوگا کہ سیاست کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا کیونکہ عوام کی رائے کے مطابق جن لوگوں نے پی ٹی آئی کو جہلم میں کامیاب کیا اور اس کے بانیوں میں جو لوگ تھے آج ان کو بھول کر نئے آنے والوں کو پی ٹی آئی کے راہنما خوش آمدید کہہ رہے ہیںجبکہ یہ بات کارکنوں کے ساتھ ساتھ پارٹی کے ان جانثاروں جنہوں نے پارٹی کا پرچم بلند کرنے کیلئے قربانیاں دی اور پارٹی کو عوام کے اندر مقبول کیا ان کو بھول کر نئے لوگوں کو ٹکٹ دینا اس سیاست کے انداز کی نہ تو عوام کو سمجھ آئی ہے بلکہ پارٹی کے منشور اور عمل میں واضح تضاد نظر آرہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات