سیّد مزمل حسین کو دوعالمی تنظیموں کی رُکنیت دیدی گئی

ہفتہ 9 جون 2018 20:42

اِسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) معروف قلم کار اورسماجی کارکن سیّد مزمل حسین کو کیمرج برطانیہ میں قائم International Biographical Centre کا رُکن بنالیا گیا ہے اور ان کے بارے میں ایک نوٹ اُس ادارہ کی آئندہ ڈائریکٹری میں شامل کیاگیا ہے جو 2018ء کے آخر میں منظرِ عام پر آئے گی ،اسی طرح سیّد مزمل حسین کو یونیسکو کے زیرِ اہتمام قائم عالمی ثقافتی ورثہ کے شعبے کا رُکن بھی بنادیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہیں یہ دونوں اعزاز پاکستان ،کشمیر اور مشرقِ وسطی کے اخبارات میں معلوماتی مضامین لکھنے اور مختلف علمی ، ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کی بناء پردئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :