27رمضان کو یوم پاکستان سرکاری طور پر منایا جائے،ڈاکٹر غضنفر مہدی کی وزیر اعظم اور صدر مملکت سے اپیل

ہفتہ 9 جون 2018 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) انجمن تاریخ و آثار شناسی پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی نے وزیر اعظم پاکستان جسٹس ناصرالملک اور صدر پاکستان جناب ممنون حسین سے اپیل کی ہے کہ پاکستان 27رمضا ن المبارک کو معرض وجود میں آیا تھا لہذا اس روز عام تعطیل کا اعلان کیا جائے اوریوم پاکستان سرکاری سطح پر منایا جائے۔

(جاری ہے)

ایوان صدر اور ایوان وزیر اعظم میں عظیم افطار پارٹیوں کا انتظام کیا جائے ۔