ایبٹ آباد تفریحی پارک ٹرین رائڈ حادثے میں بچوں کی قیمتی جانوں کاضیاع

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے نوٹس لے لیا،،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو ذمہ دارو ں کا تعین کرنے کی ہدایت تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میںپارکوںمیں بچوں کے جھولوں پر فوری پابندی عائد کریں، دوست محمدخان

ہفتہ 9 جون 2018 21:51

ایبٹ آباد تفریحی پارک ٹرین رائڈ حادثے میں بچوں کی قیمتی جانوں کاضیاع
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر)دوست محمد خان نے ایبٹ آباد تفریحی پارک ٹرین رائڈ حادثے میں بچوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کیا ہے اور واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو ذمہ دارو ں کا تعین کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کوہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میںپارکوںمیں بچوں کے جھولوں پر فوری پابندی عائد کریں، پابندی کا اطلاق صوبے کے کنٹونمنٹ ایریاز سمیت تمام پارکوں پر ہوگا۔

نگران وزیر اعلیٰ نے صوبے کے تمام پارکوں میں جھولوں کے فٹنس ٹیسٹ کو بھی لازمی قرار دیا ہے۔تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں تفریحی پارکوں میں جھولوں کیلئے این او سی جاری کرنے کے مجاز اتھارٹی ہوں گے جبکہ تفریحی پارکوں میں جھولے ڈپٹی کمشنروں کی طرف سے جاری کئے گئے این او سی سے مشروط ہونگے ،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔