تحر یک انصاف میں نا اہل اے ٹی ایم نے پیسے لے کر لوگوں کو ٹکٹیں دی ہیں‘مریم اورنگزیب

تحر یک انصاف کے اصل کارکن ٹکٹیں نہ ملنے پر عمران خان کے گھر کے باہر مظاہرے کررہے ہیں‘ن لیگ میرٹ کے بنیاد پر ٹکٹ دے گی جس نے بھی ٹکٹ کیلئے درخواست جمع کرائی اس کا میاں نواز شریف خو دانٹرویو کررہے ہیںاحتساب کا نعرہ لگانے والوں نے احتساب کمیشن ہی ختم کردیا ہے،مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان کی میڈیاسے گفتگو

ہفتہ جون 22:24

تحر یک انصاف میں نا اہل اے ٹی ایم نے پیسے لے کر لوگوں کو ٹکٹیں دی ہیں‘مریم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم اپنے نظریے اور بیانیہ کی بنیاد پر ایک مرتبہ بھی وفاق میں حکومت بنائیں گے‘ تحر یک انصاف میں نا اہل اے ٹی ایم نے پیسے لے کر لوگوں کو ٹکٹیں دی ہیں‘تحر یک انصاف کے اصل کارکن ٹکٹیں نہ ملنے پر عمران خان کے گھر کے باہر مظاہرے کررہے ہیں‘ن لیگ میرٹ کے بنیاد پر ٹکٹ دے گی جس نے بھی ٹکٹ کیلئے درخواست جمع کرائی اس کا میاں نواز شریف خو دانٹرویو کررہے ہیںاحتساب کا نعرہ لگانے والوں نے احتساب کمیشن ہی ختم کردیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مر یم اورنگزیب نے کہا کہ ن لیگ کی ترقی اور کام سب کے سامنے ہے ۔ہم نے دہشتگردی اور توانا ئی بحران کے خاتمے کا وعدہ کیا اور اس کو سو فیصد پورا کیا ہے۔ہم خالی نعرے نہیں لگاتے بلکہ عملی طور پر کام کرتے ہیں۔۔عمران خان نے نگران وزیر اعظم کو ن لیگ کی کارکردگی کیلئے تو خط لکھ دیا ہے لیکن اپنی پانچ سالہ دور کا قوم کو نہیں بتایا ۔سو دن کا پلان دینے والوں نے پانچ سالوں میں کے پی کے میں ایک بھی میگا پروجیکٹ مکمل نہیں کیا (ن) لیگ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ہم اپنے نظریے اور بیانیہ کی بنیاد پر ایک مرتبہ بھی وفاق میں حکومت بنائیں گے۔