گلگت ایئر ٹریفک کنٹرولر زیر حراست ،ْسی اے اے کی ہڑتال ،ْپروازیں منسوخ کر دی گئیں

اتوار 10 جون 2018 15:40

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) گلگت میں ایئر ٹریفک کنٹرولر یاسر اقبال کی حراست کے خلاف سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین کی ہڑتال، پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

پی آئی اے ذرائع کے مطابق اسلام آباد گلگت کے درمیان پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا اور دن کی دونوں پروازیں منسوخ کر دی گئی جس کی وجہ سے سیکڑوں مسافروں کو شدید مشکلات پیش آئیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کے حکم پر ایئر ٹریفک کنٹرولر کو 5 گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا ،ْواقعہ درختوں کی کٹائی اور معاوضے کے معاملے پر پیش آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :