حافظ آباد،نواحی گائوں میںپولیس نے ایک گاڑی سے 13کلو سے زائد چرس برآمد کرکے دوملزمان کو گرفتار کرلیا

اتوار 10 جون 2018 18:10

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) حافظ آباد کے نواحی گائوں طویلے والی کے قریب پولیس نے ایک گاڑی سے 13کلو سے زائد چرس برآمد کرکے دوملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور کا رہائشی عثمان اسلم ولد محمد اسلم پٹھان اور سعد بن اعجاز ولد اعجاز الرحمن سکنہ آزاد کشمیر سفید رنگ کی گاڑی میں بھاری مقدار میں چرس لیکر آرہے تھے۔ جب گاڑ ی موٹر وے سے نیچے کوٹ سرور انٹرچینج پر اتری تو طویلے والی کے قریب سکھیکی پولیس نے دوران ناکہ گاڑی کو چیک کیا تو وہاں سے 13کلو 50گرام چرس برآمد ہوئی جس پر پولیس نے دونوں ملزمان عثمان اسلم اور سعد بن اعجاز کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :