Live Updates

سروے کےمطابق ن لیگ آگےاور پی ٹی آئی پیچھے ہے،جاوید ہاشمی

عمران خان سمجھ جائیں سیاست میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے،تحریک انصاف نے 150ٹکٹ ایسے لوگوں کو دیے جوپارٹی میں تھے ہی نہیں۔ افطار پارٹی سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 10 جون 2018 20:19

سروے کےمطابق ن لیگ آگےاور پی ٹی آئی پیچھے ہے،جاوید ہاشمی
ملتان(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 جون 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق سینئر وفاقی وزیرمخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان سمجھ جائیں سیاست میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے،تحریک انصاف نے 150ٹکٹ ایسے لوگوں کو دیے جوپارٹی میں تھے ہی نہیں،سروے کے مطابق ن لیگ آگے اور پی ٹی آئی پیچھے ہے۔انہوں نے آج یہاں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت ایک مکمل عمل ہے جس کوجاری رہنا چاہیے۔

میں 11بار ایم این اے منتخب ہوچکا ہوں۔جوایک ریکارڈ ہے۔میں نے تاحال اپنے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے میری پارٹی جو بھی ذمہ داری دے گی میں اس کوپوری نبھانے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم کے دوران اپنی پارٹی مسلم لیگ ن کیلئے گھر گھر جاکر ووٹ مانگوں گا۔

(جاری ہے)

جاوید ہاشمی نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں جب دوبارہ شامل ہوا تواعلان کیا تھا کہ اب الیکشن نہیں لڑوں گا۔

میں نے نوازشریف سے الیکشن لڑنے سے معذرت کی تھی۔ جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے 150 ٹکٹ ایسے لوگوں کو دیے جوپارٹی میں تھے ہی نہیں۔عمران خان سمجھ جائیں سیاست میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں مقابلہ ہے۔سروے کے مطابق مسلم لیگ ن آگے ہے جبکہ تحریک انصاف ان سرویز کے تحت پیچھے ہے۔واضح رہے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء جاوید ہاشمی کیخلاف پروپیگنڈا کیا گیا کہ ن لیگ نے جاوید ہاشمی کو شاہ محمود قریشی کے مقابلے میں ٹکٹ دینے کی تیاری کرلی۔

جبکہ جاوید ہاشمی شاہ محمود قریشی کیخلاف نہیں بلکہ شجاع آباد سے الیکشن لڑنے کے حامی ہے۔اسی طرح جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ ن سے اپنی میمونہ ہاشمی کیلئے بھی مخصوص نشست کا مطالبہ کردیاہے۔دوسری جانب ن لیگ جاوید ہاشمی کو اپنی کی مرضی کے مطابق انتخابی ٹکٹ نہیں دے رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات