متحدہ مجلس عمل کی مجلس عاملہ، ضلعی کونسل ،ضلعی امراء و نظماء کا اہم اجلاس 24 جون کو طلب

اتوار 10 جون 2018 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل ضلع پشاور کے سیکرٹری اطلاعات مولانا حسین احمد مدنی ایڈووکیٹ کی اطلاع کے مطابق متحدہ مجلس عمل ضلع پشاور کے صدر صابر حسین اعوان نے متحدہ مجلس عمل ضلع پشاور کی مجلس عاملہ، ضلعی کونسل، ایم ایم اے اور تمام جماعتوں کی پی کے تنظیموں کے امراء و نظماء، اور تمام جماعتوں کے ضلعی امراء و نظماء کا اہم اجلاس بسلسلہ 24 جون کو پشاور میں ہونے والے بڑے انتخابی جلسے کی کامیابی و لائحہ عمل مرتب کرنے کے لئے طلب کر لیا ہے اجلاس 10جون بروز پیر دن 12بجے جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر نشتر آباد میں منعقد ہوگا ضلعی سیکرٹری اطلاعات ایم ایم اے مولانا حسین احمد مدنی ایڈووکیٹ نے تمام زمہ داران سے بروقت شرکت کی استدعا کی ہے۔