قیام پاکستان سے اب تک بھارت نے ہماری آزادی کو تسلیم نہیں کیا،ہارون الرشید

اتوار 10 جون 2018 21:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) قیام پاکستان سے اب تک بھارت نے ہماری آزادی کو تسلیم نہیں کیا ۔ پاکستان کی طرف سے دستِ تعاون کے باوجود ہمارا پڑوسی ملک جارحیت کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا ۔ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزیوں سے سیکٹروں افراد جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں۔ 1965ء ، 1971ء اور کارگل معرکوں میں بھارتی ظلم و تشدد عالمی میڈیا پر آچکا ہے ۔

تاحال بھارت اپنی ظالمانہ ذہنیت کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان ادب اکادمی ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کرنل محمد حنیف شہید کے یوم شہادت کے سلسلہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر محمد طارق طیب ، محمد علی ، محمد اسلم ، عطیہ افتخار ، صباء حمید، نجمہ پروین ، زینب لیاقت ، تحریم قیصر، محمد ابو بکر، جواد حسن اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے مزید کہا شہید کی موت قوم کو حیاتِ جاوید عطا کرتی ہے ۔ کارگل کے شہداء کو آہستہ آہستہ فراموش کیا جارہاہے ۔ جو قومیں اپنے محسنین کو بھول جاتی ہیں۔ وقت اُنھیں بھول جاتاہے ۔ معرکہٴ کارگل میں کرنل محمد حنیف شہید اور کیپٹن احسن وسیم نے جانوں کا نذرانہ دے کر ہمارا سر فخر سے بلند کیا۔ کرنل محمد حنیف نہ صرف جرأت و شجاعت کے پیکرتھے بل کہ اُنھوں نے اخلاقی روایات کی اعلیٰ مثالیں بھی قائم کیں۔

وطن کی محبت سے سرشارکرنل محمد حنیف نے معرکہٴ کارگل میںجنگی علاقہ جات میں کمک پہنچانے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔ اُن کا جہاز بلندیوںپر محوِ پرواز رہا ۔وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ جامِ شہادت نوش کر گئے لیکن وطن کی آن پر آنچ آنے نہ دی۔10جون 1998ء کو اپنی جان وطن عزیز پر قربان کرنے والے کرنل محمد حنیف شہید کا 20واں یوم شہادت اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم پاکستان کی سلامتی اور بقاء کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

عثمانیہ مسجد اقبال کالونی میں خصوصی دُعا کا اہتمام کیا گیا۔قاری عمر حیات نے اُن کے درجات کی بلندی کے لیے ایصالِ ثواب کی دُعا کے ساتھ پاکستان کی سلامتی اور بقاء کے لیے خصوصی دُعا کروائی ۔ ڈاکٹر تبسم نے اُمید ظاہر کی کہ کرنل محمد حنیف کے برادرِ اصغر چودھری محمد سرور صدیق اپنے بھائی کا مشن جاری رکھتے ہوئے کارِ خیر میں حصہ لیں گی

متعلقہ عنوان :