سرگودھا ، 24 سو کنٹریکٹ ملازمین 11 سال گزر جانے کے باوجود مستقل نہ ہو سکے

اتوار 10 جون 2018 21:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) محکمہ پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ پنجاب حکام کی مبینہ غفلت کے باعث حکومتی احکامات کے باوجود سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 24 سو کنٹریکٹ ملازمین 11 سال گزر جانے کے باوجود مستقل نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

ان ملازمین کا کہنا ہے کہ حکام ہمیں 11 سالوں سے ٹرخا رہے ہیں۔ حکومت کی ہدایت پر دیگر محکموں میں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا گیا ہے۔ لیکن ہمارے ساتھ مسلسل زیادتی کی جا رہی ہے۔ محکمہ پبلک ہیلتھ کے ان ملازمین نے اپنے مطالعہ کے حق میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبہ کے تمام ملازمین لاہور میں احتجاج کریں گی

متعلقہ عنوان :