جلالپور جٹا ں، پی پی 29جلا لپور جٹاں میں چوہدری برادران کیلئے ایک اور مشکل تیار

چیئرمین بلدیہ سید ہاشم شاہ کے بھائی سید محسن شاہ کی بھی کا غذات نامزدگی جمع کرانے کی تیار

اتوار 10 جون 2018 21:40

ْجلا لپور جٹاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) حلقہ پی پی 29جلا لپور جٹاں میں چوہدری برادران کیلئے ایک اور مشکل تیار، چیئرمین بلدیہ سید ہاشم شاہ کے بھائی سید محسن شاہ نے بھی کا غذات نامزدگی جمع کرانے کی تیاری مکمل کر لی۔ وہ بیرون ملک سے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

محسن شاہ کے کزن سید ابو الحسن شاہ یونین کونسل ٹھٹھہ موسیٰ کے چیئر مین اور حقیقی بھائی چیئرمین بلدیہ ہونے کی وجہ سے قریبی علاقوں میں ان کا اثر ورسوخ موجود ہے۔

کافی عرصہ سے وہ چوہدری برادران سے پی پی 29 کا ٹکٹ مانگ رہے تھے مگر اب چوہدری عبداللہ یوسف کو نامزد کئے جانے کے بعد سید محسن شاہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ہر صورت میں صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑینگے۔ عبداللہ یوسف کو سپورٹ نہیں کیا جائے گا۔ اگر یہ اونٹ کسی کروٹ نہ بیٹھا تو چوہدری برادران کیلئے پی پی 28کی طرح پی پی 29میں بھی پریشانی پیدا ہو گی۔