Live Updates

25جولائی کا سورج تحریک انصاف کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا ، ملک جمشید الطاف

اتوار 10 جون 2018 21:40

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) امیدوار حلقہ پی پی 5 تحریک انصاف وائس چیئرمین ضلع کونسل ملک جمشید الطاف نے کہاکہ 25جولائی کا سورج تحریک انصاف کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا مخالفین کو پاکستان تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں کا مقابلہ کرنے کیلئے امیدوار نہیں مل رہے ہیں فالج زدہ نظام اور زنگ آلود معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کا 100روزہ پلان ترقی کی جانب پہلا قدم ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں شمولیت کا مقصد ٹکٹ کا حصول نہیں بلکہ قائدتحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان اور کرپشن کیخلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے کی ہے پارٹی قیادت کی جانب سے حلقہ کے نما ئندے کی بھر پور طریقے سے انتخابی مہم کا آغاز کیا جائے گا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات