لورالائی،عام الیکشن کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں کی جانب سے پارٹی ٹکٹ جاری

حلقہ این اے 258 کیلئے پی ایم ایل ن کے امیدوار سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر ،پی پی کے سردار سربلند جوگیزئی اے این پی کے عبد الرزاق، سید عالم شاہ اور محمدیعقوب خان زیا رتوال نے آزاد حیثیت سے کاغذات جمع کروالئے

اتوار 10 جون 2018 21:41

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) لورالائی میںعام الیکشن کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں کی جانب سے پارٹی ٹکٹ جاری کر دئیے گئے ہیں تقریبا وہی پرانے چہروں کو ٹکٹ دئیے گئے ہیں جن کو عوام بار بار آزما چکے ہیں حلقہ این اے 258 کیلئے پی ایم ایل ن کے امیدوار سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر ،پی پی کے سردار سربلند جوگیزئی اے این پی کے عبد الرزاق، سید عالم شاہ آزاد ، محمدیعقوب خان زیا رتوال نے آزاد حیثیت سے کاغذات جمع کروائے ہیں کے جانب سے کاغذات جمع کرائے جبکہ دیگر پارٹیوں کی جانب سے حلقہ 258 کے ٹکٹ ہولڈرزکی تٖفصیل کچھ یوں ہے بی این پی مینگل کے سردار حق نواز بزدار،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے اکرم شاہ لالاجمعیت علماء اسلام کے مولانا امیر زمان،بلوچستان عوامی پارٹی کے سردار اسرار ترین،نیشنل پارٹی کے ایڈوکیٹ خلیل الرحمن لونی،پاک سرزمین پارٹی کے ولی داد کاکڑ ،پی ٹی آئی کے سید قربان غرشین جماعت اسلامی پارٹی کے عبدالکریم کدیزئی ہیںجبکہ پی بی 4 لورالائی کم میختر کیلئے بلوچستان عوامی پارٹی کے امید وار حاجی محمد خان طور اتمانخیل پی پی پی کے سردار سر بلند جوگیزئی، اے این پی کے عبد السلام ناصر،آذاد امید وار ڈاکٹر عطا گل حمزہ زئی، شمس اتمانخیل ، جے یو ائی ن کے مفتی شفیع الدین ،پی ایم ایل ن کے سردار زادہ ایوب ناصر ،اور اصغر خان اتمانخیل آزاد،ڈاکٹر محمد اکرم رفیق آزاد،جعفر خان آزاد،عبدالخالق آزاد،شفیع اللہ آزادکی حیثیت اپنے کاغذات جمع کروائے ہیں دیگر پارٹیوں کے ٹکٹ ہولڈرزکی تفصیل کچھ یوں ہے جنہوں نے ابتک کاغذات جمع نہیں کروائے ہیں وہ آج جمع کروایں گے پی ٹی آئی کے نقیب اللہ کاکڑ،نی این پی کے گل محمد کاکڑ،جمعیت علماء اسلام کے مولانا فیض اللہ،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے عبیداللہ جان بابت ،پاک سرزمین پارٹی کے عبدالستار کاکڑ شامل ہیں سیاسی پارٹیوں کی جانب سے منتخب ٹکٹ ہولڈرز تمام پرانے چہرے ہیں اور عوام کے آزمائے ہوئے ہیں اور عوام ان امیدواروں سے بیزار آچکے ہیں ۔