سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گاڑی کا تیز رفتاری کے باعث 750روپے کا چالان

موٹروے پولیس اہلکاروں نے سابق وزیر اعظم کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں،گاڑی سابق وزیراعظم کا ڈرائیور چلا رہا تھا

پیر 11 جون 2018 14:02

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گاڑی کا تیز رفتاری کے باعث 750روپے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گاڑی کو تیز رفتاری کے باعث 750روپے کا چالان کر دیا گیا، گاڑی سابق وزیراعظم کا ڈرائیور چلا رہا تھا۔

(جاری ہے)

پیر کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گاڑی کا راوی ٹول پلازہ پر چالان ہوا، تیز رفتاری کے باعث شاہد خاقان عباسی کو 750روپے کا چالان کیا گیا۔ موٹروے پولیس اہلکاروں نے سابق وزیر اعظم کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، گاڑی سابق وزیراعظم کا ڈرائیور چلا رہا تھا۔