Live Updates

جان بوجھ کرکسی بھی ساتھی اور کارکن سے ناانصافی نہیں کروں گا، عمران خان

پیر 11 جون 2018 15:30

جان بوجھ کرکسی بھی ساتھی اور کارکن سے ناانصافی نہیں کروں گا، عمران ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں جان بوجھ کر کبھی بھی اپنے کسی دیرینہ اور وفادار کارکن سے ناانصافی نہیں کروں گا،کارکنان اپنی شکایات بھیجیں میں بذات خود ہر درخواست کا جائزہ لوں گا۔

(جاری ہے)

پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے دیرینہ کارکنان کیلئے میرا پیغام ہے کہ اگر آپ میں سے کوئی سمجھتا ہے کہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے دوران اسے نظر انداز کیا گیا یا اس سے ناانصافی کی گئی تو وہ تحریک انصاف کے مرکزی دفتر کے پتے پر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ارشد داد کو اپنی درخواست بھیجے۔

عمران خان نے کہا کہ کارکنان اپنی شکایات بھیجیں میں بذات خود ہر درخواست کا جائزہ لوں گا اور اس کے مطابق کارروائی کروں گا، میں جان بوجھ کر کبھی بھی اپنے دیرینہ اور وفادار کارکنان میں سے کسی سے ناانصافی نہیں کروں گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات