پارٹی قیادت کے حکم پر کاغذات جمع کرانے آیا ہوں‘پارٹی جس امیدوار کو ٹکٹ دے گی سپورٹ کروں گا

سینئر مسلم لیگی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو

پیر 11 جون 2018 15:30

پارٹی قیادت کے حکم پر کاغذات جمع کرانے آیا ہوں‘پارٹی جس امیدوار کو ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کے حکم پر کاغذات جمع کرانے آیا ہوں،پارٹی جس امیدوار کو ٹکٹ دے گی سپورٹ کروں گا۔

(جاری ہے)

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ حلقہ این اے 155اور 158سے کاغذات جمع کرائے ہیں، پارٹی کی مرضی جسے چاہے ٹکٹ دے، فیصلے پر عمل کا پابند ہوں، پارٹی قیادت کے حکم پر کاغذات جمع کرانے آیا ہوں، الیکشن نہ لڑنے کے بارے میں میڈیا نے غلط بیان چلایا، پارٹی جس امیدوار کو ٹکٹ دے گی سپورٹ کروں گا۔