این اے 245 کا ٹکٹ ملنے پر ڈاکٹرعامر لیاقت کا فاروق ستا رکو پیغام

آئیں فاروق بھائی لڑیں میرے خلاف، اکیلا پنچھی کس درخت پر اور کس شاخ پر بیٹھے گا؛ ہماری تو پارٹی ہے ہم نے تو کام کر کے دکھانا ہے،پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹرعامر لیاقت کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 11 جون 2018 15:30

این اے 245 کا ٹکٹ ملنے پر ڈاکٹرعامر لیاقت کا فاروق ستا رکو پیغام
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔-11 جون 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے سندھ سے قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے تحریک انصاف کے انتخابی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جا چکا ہے۔پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو عام انتخابات کے لیے ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا ،ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ٹی وی پر اس کا شدید رد عمل بھی دیا۔ تاہم رہنما تحریک انصاف عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت حسین کو این اے 245 سے ٹکٹ دے دیا گیا ہے، اور اس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا فاروق ستار کو کہنا تھا کہ انسان میں تھوڑی وضع داری ہوتی ہے لیکن فاروق ستار نے کہا کہ میں تو وہاں سے الیکشن لڑوں گا جہاں سے عامر لیاقت الیکشن لڑیں گے۔

(جاری ہے)

تو آئیں فاروق بھائی۔ہم بھی آپ سے پوچھتے ہیں کہ آپ نے کیا کام کیا ہے۔اور فاروق ستار جیتنے کے بعد کریں گے کیا ؟۔اکیلا پنچی بلا کس درخت اور کس شاخ پر جا کر بیٹھے گا۔

اس پنچھی کو تو کوئی گھونسلہ دینے کے لیے بھی تیار نہیں ہے۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ میں تو یہاں کام کرنے کے لیے آ رہا ہوں۔میں صرف مہاجر ہونے کی بنیاد پر ووٹ نہیں لوں گا بلکہ کام کر کے دکھاؤں گا۔فاروق ستار کی تو کوئی پارٹی ہی نہیں ہے۔ہماری تو پارٹی ہے اور ہم نے کام کر کے دکھانا ہے۔لیکن آپ تو جیتنے کے بعد اکیلے پھرتے رہیں گے۔

ڈاکٹر عامر کا مزید کہنا تھا کہ اصل مزہ تو تب آئے گا جب انتخابی مہم کا آغاز ہوا تھا۔یاد رہے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو تحریک انصاف میں شمولیت کے وقت بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔جب کہ پی ٹی آئی کارکنان نے سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین کی شمولیت پر تحریک انصاف کی قیادت کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا تھا کیونکہ عامر لیاقت حسین ماضی میں تحریک انصاف پر شدید تنقید کر چکے ہیں۔