ملی مسلم لیگ نےالیکشن2018ء کیلئےامیدوارمیدان میں اتار دیے

ملی مسلم لیگ کے6 امیدوارصوبائی نشستوں پرالیکشن میں حصہ لیں گے،ملی مسلم لیگ اور تحریک اللہ اکبرنے این اے 125کیلئے بھی اتحاد کرلیا۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 11 جون 2018 15:35

ملی مسلم لیگ نےالیکشن2018ء کیلئےامیدوارمیدان میں اتار دیے
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 جون 2018ء) : ملی مسلم لیگ نے بھی اپنے امیدوارمیدان میں اتار دیے،ملی مسلم لیگ کی طرف سے صوبائی نشستوں کیلئے 6 امیدوارالیکشن میں حصہ لیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں این اے 120کے ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد ملی مسلم لیگ ایک بار پھر میدان میں آگئی ہے۔ ملی مسلم لیگ نے تحریک اللہ اکبرکے ساتھ اتحاد کرکے این اے 125کا معرکہ ایک بار بھی سر کرنے کی تیار ی کرلی ہے۔

ایک ذرائع نے بتایا ہے کہ ضمنی الیکشن 2017ء میں مسلم لیگ ن کی امیدواربیگم کلثوم نواز کے مقابلے میں 40سے زائد امیدوارکھڑے ہوئے تھے۔ جن میں ملی مسلم لیگ کے محمد یعقوب شیخ بھی شامل تھے۔لیکن عام انتخابات 2018ء میں ملی مسلم لیگ نے تحریک اللہ اکبر کے ساتھ ملکر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

این اے 125جو کہ نئی حلقہ بندیوں سے پہلے این اے 120تھا۔

سے الیکشن میں اپنے امیدوار کو کھڑا کریں گے۔ اسی طرح ملی مسلم لیگ نے راولپنڈی کی صوبائی نشستوں پر بھی اپنے مضبوط امیدوار الیکشن میں کھڑے کردیے ہیں۔ ملی مسلم لیگ کے پی پی 14سے رانا عبدالرحمان،پی پی 15سے ملک شہزاد یاسین، پی پی 16سے افتخار شاہ،پی پی 18سے زاہد خان،اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 19سے چوہدری عبدالقدوس کو انتخابی میدان میں اتارا جائے گا۔

دوسری جانب ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں جن میں مسلم لیگ ن ، پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتیں شامل ہیں۔ ان جماعتوں نے اپنے اپنے امیدوار میدان میں اتار دیے ہیں۔ پنجاب میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان زبردست مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔جبکہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے مقابلے میں ایم کیوایم ،تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن ،سمیت جی ڈی اے کے امیدوارمدمقابل ہوں گے۔کے پی میں عوامی نیشنل پارٹی ، پی ٹی آئی ، مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابی حلقوں میں اپنے اپنے امیدواراتاردیے ہیں جبکہ بعض حلقوں میں جلد ہی انتخابی امیدواروں کا اعلان کردیاجائے گا۔