ساہیوال ،ْ چار ڈاکوبیوپاری کو لوٹ کر فرار ،ْایک ڈاکو گرفتار

پیر 11 جون 2018 16:05

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) نواحی چک 85/6Rکے قریب بیوپاری لیاقت شاہ کو چار ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر لوٹ لیا ۔ڈاکو 2لاکھ 90ہزار روپے کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے ۔ایک ڈاکو گرفتار کرلیا گیا۔واقعات کے مطابق چک 57۔جی ڈی کا بیو پاری لیا قت شاہ غلہ منڈی سے کیش لے کر واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ چک 85۔

(جاری ہے)

سکس آر نور شاہ روڈ پر چار ڈاکوئوں نے روک کر نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے ۔

پولیس فرید ٹائون نے مقدمہ 392اور 397ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور ڈاکوئوں کا سراغ لگا لیا اور ایک ڈاکو اسلم نامی کو گرفتار کر لیا ۔ایک بیوپاری رضوان علی جی ٹی روڈ پر اپنے چک جارہا تھا تو چک 1/14.Lکے قریب تین ڈاکوئوں نے 72ہزار 550رو پے کی نقدی لوٹ لی اور فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے اور ایک ڈاکو فقیر حسین کو گرفتار کر لیا اور پولیس نے مقدمہ 397,392ت پ درج کر لیا ہے ۔