شفاف انتخابات ہوئے تو پاکستان پیپلز پارٹی کلین سویپ کرے گی‘عزیز الرحمن چن

پیر 11 جون 2018 16:05

شفاف انتخابات ہوئے تو پاکستان پیپلز پارٹی کلین سویپ کرے گی‘عزیز الرحمن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات ہوئے تو پاکستان پیپلز پارٹی کلین سویپ کرے گی۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کو پاکستان پیپلز پارٹی کا قلعہ بنانے کے لئے ہر جیالا متحرک ہو چکا ہے اور آئندہ عام انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی لاہور سے بہترین رزلٹ دے گی۔

(جاری ہے)

آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے عام آدمی کے مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کی قیادت کے پاس ہے شریفوں اور نیازی کے پاس سوائے نعروں کے کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اشرافیہ کی جماعتوں نے اشرفیہ کو ہی فائدہ پہنچایا ہے ن لیگ کے بعد تحریک انصاف بھی امیروں کی جماعت بن چکی ہے جس کا عملی ثبوت ٹکٹوں کی صورت میں سامنے آ چکا ہے عام کارکن کو پسِ پشت ڈال کر پیسے والوں کو ٹکٹ دیئے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اشرافیہ نے عام آدمی کا استحصال کیا جس کو پاکستان پیپلز پارٹی مزید برداشت نہیں کرے گی۔