کینال روڈ پر ٹرالر ٹکرانے سے اوور ہیڈ برج کا ایک حصہ زمین بوس

8 گھنٹے ٹریفک معطل رہی، ملبہ گرنے سے اورنج لائن منصوبے کی مشینری کو بھی نقصان پہنچا

پیر 11 جون 2018 16:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) صوبائی درالحکومت لاہور کے کینال روڈ پر ٹرالر اوور ہیڈ برج سے جا ٹکرایا ،پل کا ایک حصہ زمین بوس ہونے سے 8 گھنٹے ٹریفک معطل رہی، ملبہ گرنے سے اورنج لائن منصوبے کی مشینری کو بھی نقصان پہنچا ۔ بتایا گیا ہے کہ کینال روڈ پر ٹرالر اوور ہیڈ برج سے ٹکرا گیا، ٹرک کے اوپر ارنج لائن ٹرین کا ہیوی جنریٹر موجود تھا۔

(جاری ہے)

اوورہیڈ بریج کا ملبہ گرنے سے مشینری کو نقصان پہنچا۔ مشینری کو اٹھانے کے لئے اورنج لائن منصوبے سے کرین منگوائی گئی۔ جنریٹر کو کینال روڈ پر ٹھوکر سے مغلپورہ لے جایا جا رہا تھا۔حادثے کی وجہ سے کینال روڈ کو یک طرفہ ٹریفک کے کے لئے بند کر دیا گیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی۔ امدادی ٹیموں کو ملبہ اور جنریٹر ہٹانے میں 8 گھنٹے لگے جس کے بعد تباہ شدہ اوورہیڈ بریج کا ملبہ ہٹا دیا گیا۔ سڑک سے ملبہ ہٹانے کے بعد کینال روڈ کو ٹریفک کے کے لئے کھول دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :