پشاور ،پیپلز پارٹی پی کے 67کے نظر یاتی کارکناں کا پارٹی میں پیراشوٹ کے ذریعے ٹکٹ تقسیم کرنیواںکیخلاف ایک ہوگئے

پیر 11 جون 2018 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی پی کے 67کے نظر یاتی کارکناں کا پارٹی میں پیراشوٹ کے دریعے ٹکٹ تقسیم کرنیوںکیخلاف ایک ہوگئے ،صوبائی قیادت کی فیصلے نہ ماننے کا اعلان کردیاپی پی پی چند عناصر کی وجہ سے ہائی جیک ہوگیا ہے،اس سلسلے میں پی کے 67کے سابقہ صدر اورانفارمیشن سیکرٹری لیاقت خان خٹکی،نائب صدر طارق خان خادم اعلیٰ،صحیب فنانس سیکرٹری ،سہیل خان بنیادی اور دیگر نے پر یس کلب پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا کہ پیپلزپارٹی بھٹوکے نظریاتی کارکنان کو پارٹی ٹکٹس سے محروم کر رکھا ہے اور پارٹی کے اندر چند ایسے عناصر موجود ہے جنہوں نے پارٹی کو ہائی جیک کر دیا ہے جن کی وجہ پارٹی کو آئندہ عام انتخابا ت میں خوفناک شکست کا سامنا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قیادت نے چند ایسے غلط فیصلے کیئے جن پر نظریاتی کارکنان ناراض ہے ۔انہوں نے کہاکہ پی کے 67کے ٹکٹ سابقہ سپیکر کرامت اللہ خان چغر مٹی کے بھائی رضااللہ چغرمٹی کو دیا جن کا تعلق اس حلقے سے نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں اکثر ایسے حلقے ہیں جس کی ٹکٹس انٹرویو کے بغیر دیئے ہیںپارٹی کو ختم کرنے کیلئے پارٹی کے اندر کوئی گہرای سازش ہورہی ہیں۔انہوں نے پارٹی کے اعلیٰ قیادت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پی کی67کا ٹکٹ نظریاتی کارکن کو دیا جا ئے ورنہ ہم پیراشوٹ والے کیلئے الیکشن کمپین اور نہ ووٹ دینگے۔