ڈسٹرکٹ ویسٹ کے پرانے شکاری نیا جال لے آئے

فیول کی کرپشن نیب نے پکڑ ی ،افسران نے نئے راستے ڈھونڈ لئے،ہائرنگ آف مشینری کے نام پر ڈھائی کروڑ روپے ٹھکانے لگانے کی تیاریاں

پیر 11 جون 2018 20:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) ڈسٹرکٹ ویسٹ کے پرانے شکاری نیا جال لے آئے،فیول کی کرپشن نیب نے پکڑ ی ،افسران نے نئے راستے ڈھونڈ لئے،ہائرنگ آف مشینری کے نام پر ڈھائی کروڑ روپے ٹھکانے لگانے کی تیاریاں کی جارہی۔ہیں۔مبینہ کرپشن کے لئیسیپرا ٹینڈر اور کوٹیشنز کا سہارا لے لیا گیا،ادائیگیوں کی بوگس فائلیں آڈٹ میں پہنچا دی گئیں،آئندہ چند روز تک ادائیگیوں کی تیاریاں۔

کی۔جارہی۔ہیں۔اورنگی،بلدیہ اور سائیٹ زون کے لئے مشینری کے حصول کے نام پر ممکنہ ادائیگی ہی جائی گی۔10لاکھ کے 1سیپرا ٹینڈر میں کرپشن کے لئیڈھائی لاکھ کے اخراجات آتے ہیں،امور کی انجام دہی کا یوسی چئیرمین سے سرٹیفکیٹ حاصل کیا جاتا ہے،سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئی50ہزار روپے نذرانہ دیا جاتاہے،50ہزار روپے گاربیج کے وزن کی بوگس رسیدیں حاصل کرنے کے لئے کرچ کئے جاتے ہیں،اسطرح فی سیپرا ساڑھی7لاکھ روپے کی کرپشن کی جارہی ہیہائرنگ آف مشینری کے نام پر 1لاکھ روپے مالیت کی کئی کوٹیشنیں بھی کی جارہی ہیں تمام کوٹیشنز میونسپل کمشنر کادست راست انعام ملاح بیرونی فرم کے نام پر کرتا ہے،ضلع غربی میں صفائی کا کام سندھ سالڈ ویسٹ انجام دے رہا ہیمگر فنڈز ضلع غربی سے جاری کئے جارہے ہیں،تمام سیپرا اور کوٹیشنز سینیٹیشن ڈیپارٹ سے کی جارہی ہیںکرپشن شدہ رقم کا بڑا حصہ میونسپل کمشنر کو جاتا ہے،کرپٹ افسران نے تحقیقات سے بچنے کے لئے فائلوں کا کام فول پروف کررکھا ہییہ ٹیکنیکل کرپشن فائلوں سے نہیں پکڑی جاسکتی،تحقیقاتی ادارے اس کرپشن کو پکڑنے کے لئے بیرونی عناصر کو شامل تفتیش کریں۔

(جاری ہے)

مذکورہ کرپشن کا سراغ لگانے کے لئیکلئیرنس لیٹر دینے والوں سے پوچھ گچھ کریکانٹے سے جاری پرچیوں کا کی تحقیقات بھی سارے راز اگل دے گی،ترقیاتی کاموں کے مقامات کا معائنہ بھی دودھ کا دودھ پانی کا پانی کردے گا

متعلقہ عنوان :