میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے ملازم کی تنخواہ نہ ملنے پر خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

آگ لگانے کے دوران ایک اور ملازم اور ایڈمنسٹریٹر بھی آگ کی پلیٹ میں آکر زخمی ہوگئے ہیں تینوں افراد کو سول اسپتال مکلی منتقل کر دیا گیا

پیر 11 جون 2018 20:32

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) عید کے موقعے پر تنخواہوںکی ادائیگی نہ ہونے پر میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے ایک ملازم سید اصغر شاہ نے ایڈمنسٹریٹر خلیفہ نظیر احمد کے سامنے مٹی کا تیل چھیڑ کر اپنے آپ کو آگ لگادی ہے ، آگ لگانے کے دوران ایک اور ملازم اور ایڈمنسٹریٹر بھی آگ کی پلیٹ میں آکر زخمی ہوگئے ہیں تینوں متاثرین کو سول اسپتال مکلی میں طبی امداد کیلئے لایا گیا ہے ، ملازمین کے سخت اقدام کے خلاف ٹھٹھہ کے شہریوں اور دیگر ملازمین نے انتہائی غم اور غصے کے عالم میں میونسپل کمیٹی کا گھیرائو کیا اور ایڈمنسٹریٹر کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے اس موقع پر ملازمین کا کہنا تھا کہ عید کے موقعے پر بھی ملازمین عید کی خوشیوں سے دور ہے کئی بار مقامی سیاسی قیادت اور ایڈمنسٹریٹر کے سامنے احتجاج کیا ہے لیکن تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جاتی ہے انھوں نے کہا کہ دو ماھ سے تنخوائوں کی ادائیگی نہیں ہو رہی تھے اس لیئے ملازمین نے انتہائی اقدام اٹھایا ہے جس کا ذمہ دا ر مقامی سیاسی قیادت اور ایڈمنسٹریٹر ہے اعلی حکام فوری طور پر معاملے کا نوٹس لیکر ملازمین کو تنخوائوں کی ادائیگی کرے اور ایڈمنسٹریٹر کے خلاف کاروائی کرے

متعلقہ عنوان :