سرگودھا، ریسٹورنٹس‘ کیفے‘ ٹی ہائوسز‘ کافی شاپس اور پارلر پر نئے مالی سال کے تحت ٹیکس کا تعین از سرنو کرنے کیلئے سروے کے احکامات جاری

پیر 11 جون 2018 20:35

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) ضلع میں ریسٹورنٹس‘ کیفے‘ ٹی ہائوسز‘ کافی شاپس اور پارلر پر نئے مالی سال کے تحت ٹیکس کا تعین از سرنو کرنے کیلئے سروے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ، اس سلسلہ میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ہدایت پر سرگودھا سمیت دیگر تحصیلوں میں سروے کر کے ریسٹورنٹس‘ کیفے‘ ٹی ہائوسز‘ کافی شاپس اور پارلرز کے مالکان کے کوائف مانگے گئے ہیں،ذرائع کے مطابق ضلع میں قائم 473چھوٹے بڑے ریسٹورنٹس،11سو سے زائد ٹی و کافی شاپس،734بیوٹی پارلرزکا ریکارڈ گزشتہ سال مرتب کیا گیا تھا ،مگر زیادہ تر پر ٹیکس عائد نہیں ہو سکا، جس پر فریش سروے کر کے نئے قائم کئے جانیوالے یونٹس اور سابقہ کی آمدن اور مالی پوزیشن کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اورسروے کی تفصیلات ریونیو اتھارٹی کوان پر عائد کئے جانیوالے ٹیکس کے تعین کیلئے بھجوائی جائے گی، اس اقدام سے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی سالانہ وصولی میں لگ بھگ تین کروڑ روپے کے متوقع اضافہ کا اندازہ لگایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :