پرویز مشرف نے چار، ڈاکٹر محمد امجد نے سات حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے۔شہزاد ستی

پرویزمشرف چترال،لیہ اورکراچی جبکہ ڈاکٹر امجد اسلام آباد،چترال،بھکر،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ساہیوال سے الیکشن لڑیں گے۔بیان

پیر 11 جون 2018 20:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری اطلاعات شہزاد عربی ستی نے کہا ہے کہ پارٹی سربراہ سید پرویز مشرف ملک بھر سے چار اور پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد سات قومی اور ایک صوبائی حلقے سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔خواتین اور اقلیتی نشستوں کی لسٹیں بھی جمع کروا دی گئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے لئے جاری پریس ریلیز میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے لئے پارٹی چیئرمین سید پرویز مشرف کی طرف سے قومی اسمبلی کے حلقہ نمبر1چترال،حلقہ نمبر188لیہ اور حلقہ نمبر247کراچی سے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے گئے ہیں۔پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد کی طرف سے قومی اسمبلی کے حلقہ نمبر1چترال سے کورنگ کینڈیڈیٹ کی حیثیت سے اور اسلام آباد کے حلقوں52اور53،حلقہ نمبر98بھکر،حلقہ نمبر112ٹوبہ ٹیک سنگھ اور حلقہ نمبر 148ساہیوال سے جبکہ بھکر4کے صوبائی حلقہ نمبر92سے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ نے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی فہرستیں بھی الیکشن کمیشن کو جمع کروا دی ہیں۔