تحریک لبیک نے مولویوں کی جگہ عام عوام کو پارٹی ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا

آپ لوگ یہ نہ سمجھیں کہ ہم الیکشن میں مولویوں کو سامنے لائیں گے ۔ہمارے پاس جتنے لوگ درخواستیں لے کر آئیں ہیں ان میں مولوی تو ایک فیصد بھی ، میں آپ لوگوں سے کہتا ہوں کہ آگے آو اور اپنا ملک چلاو،خادم رضوی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 11 جون 2018 20:40

تحریک لبیک نے مولویوں کی جگہ عام عوام کو پارٹی ٹکٹ دینے کا اعلان کر ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-11 جون 2018ء) :تحریک لبیک نے مولویوں کی جگہ عام عوام کو پارٹی ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا۔سربراہ تحریک لبیک خادم رضوی کا کہنا تھا کہ آپ لوگ یہ نہ سمجھیں کہ ہم الیکشن میں مولویوں کو سامنے لائیں گے ۔ہمارے پاس جتنے لوگ درخواستیں لے کر آئیں ہیں ان میں مولوی تو ایک فیصد بھی ، میں آپ لوگوں سے کہتا ہوں کہ آگے آو اور اپنا ملک چلاو۔

تفصیلات کے مطابق انتخابات کا وقت قریب آچکا ہے ۔2018 کے سال کو تبدیلی کا سال قرار دیا جارہا ہے۔اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں سیاسی مخالفین کو دھول چٹانے کی تیاریاں کر لی ہیں۔ایک جانب سیاسی جماعتوں کی جانب سے سیاسی پاور شو کئیے جا رہے ہیں تو دوسری جانب ووٹرز کو ترغیب دلانے کے لیے وعدے وعید اور منشور کا سہارا لیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انتخابات کے قریب آتے آتے یہ بات بھی تیزی سے طے ہو رہی ہے کہ کون سا نام کس حلقے سے انتخابات میں اتر رہا ہے۔اس حوالے سے کچھ پارٹیاں ایسی بھی ہیں جو تازہ تازہ الیکشن پراسیس کا حصہ بن رہی ہیں ۔اان پارٹیوں میں سے ایک بڑا اور اہم نام تحریک لبیک بھی ہے۔ممتاز قادری کے معاملے پر آواز اٹھانے والے مولوی خادم رضوی نے پہلے پہل اپنی تحریک کو خالصتا مذہبی بنیادوں پر رکھا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ تحریک کے قائدین نے سیاسی عمل میں بھی حصہ دار بننے کی کوششیں شروع کر دیں۔

تحریک کے قائدین کا موقف ہے کہ ہماری سیاسی جدوجہد کے مقاصد ذاتی نہیں ہیں بلکہ ہم جو کچھ کر رہے ہیں وہ دین مصطفیٰ کی سر بلندی کے لیے کر رہے ہیں۔تاہم عوام کے ذہن میں تاثر ہے کہ شائد تحریک لبیک مولوی حضرات کو بطور انتخابی امیدوار سامنے لائے گی تاہم تحریک کے سربراہ نے اس تاثر کو غلط قرار دے دیا ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے تحریک لبیک کے سربراہ مولوی خادم رضوی کا کہنا تھا کہ آپ لوگ یہ نہ سمجھیں کہ ہم الیکشن میں مولویوں کو سامنے لائیں گے ۔

ہمارے پاس جتنے لوگ درخواستیں لے کر آئیں ہیں ان میں مولوی تو ایک فیصد بھی نہیں انکا کہنا تھا کہ میں آپ لوگوں سے کہتا ہوں کہ آگے آو اور اپنا ملک چلاو۔انکا کہنا تھا کہ آپ سامنے آئیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کرسیاں بھی لیں اور ختم نبوت پر ڈاکے بھی ڈالیں۔ایسا نہیں ہو گا اور نہ ہم ہونے دیں گے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی تحریک لبیک نے این اے 120 میں کلثوم نواز کے خلاف الیکن لڑا تھا اور تیسری بڑی پارٹی بن کر سامنے آئے تھی۔