نواز شریف کا پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب سے گریز

پیر 11 جون 2018 21:03

نواز شریف کا پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب سے گریز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے اوپر دائر مقدمات کے حوالے سے طویل پریس کانفرنس کی اور بعدازاں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیئے بغیر ہی اٹھ گئے۔

(جاری ہے)

پیر کو لاہور میں محمد نواز شریف نے پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے اپنے اوپر بنائے گئے مقدمات کے حوالے سے تفصیلاً گفتگو کی جبکہ پریس کانفرنس کے اختتام پر صحافیوں نے سوالات کیئے مگر قائد مسلم لیگ (ن) سوالوں کے جواب دیئے بغیر ہی اٹھ کر چلے گئے۔