Live Updates

این ای57اور پی پی6،7میں محرومیوں، تعصب اور گروہ بندی کی سیاست کا خاتمہ ہونے والا ہے،

نیب شاہد خاقان کے ایل این جی سے متعلق مقدمات کو جلد مکمل کر کے کرپٹ افراد کو سزائیں دی جائیں، تحریک انصاف تبدیلی کی لہر لیکر آ رہی ہے جس پر عوام خوش ہیں، پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر کوئی اختلاف نہیں ،ہم سب عمران خاں کی قیادت میں متحد ہیں پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ این ای57سے نامزد امیدوار صداقت علی عباسی اور دیگر رہنمائوں کی پریس کانفرنس

پیر 11 جون 2018 21:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے نامزد امیدوار صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ این ای57اور پی پی6،7میں محرومیوں، تعصب اور گروہ بندی کی سیاست کا خاتمہ ہونے والا ہے، نیب سے اپیل کرتے ہیںشاہد خاقان عباسی کے ایل این جی سے متعلق مقدمات کو جلد مکمل کر کے کرپٹ افراد کو سزائیں دی جائیںپاکستان تحریک انصاف تبدیلی کی لہر لیکر آ رہی ہے جس پر عوام خوش ہیں،(ن) لیگ نے گزشتہ 30سال کے دوران تحصیل کوٹلی ستیاں، مری اور کہوٹہ میں جن منصوبوں کا اعلان کیا ان میں سے کوئی بھی مکمل نہیں ہو سکا ،پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر کوئی اختلاف نہیں ہے اور ہم سب عمران خاں کی قیادت میں متحد ہیں۔

پیر کو پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ این ای57سے نامزد امیدوار صداقت علی عباسی، امیدوار صوبائی اسمبلی میجر لتاسب ستی ،طارق عباسی اور دیگر رہنمائوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صداقت علی عباسی نے کہا کہ 30سال سے حلقہ این ای57پر حکومت کرنے والے آج پھر ووٹ مانگنے آ رہے ہیں لیکن وہ اس دوران عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

آ ج مری اور کوٹلی ستیاں کی عوام، پانی، بجلی، سڑک،لنک روڈ، صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ عوام کو اب جھوٹے ، مکار اور کرپٹ لیڈر کسی صورت قبول نہیں ہیں۔ہم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کے مسائل حل کریں گے اور کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔ انشااللہ اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی اور اس تبدیلی کو اب کوئی نہیں روک سکتا۔ ن لیگ نے گزشتہ 30سال کے دوران تحصیل کوٹلی ستیاں، مری اور کہوٹہ میں جن منصوبوں کا اعلان کیا ان میں سے کوئی بھی مکمل نہیں ہو سکا ۔

اس میں بلک واٹر کی سپلائی، ضلع کوہسار کا قیام، کوٹلی میں چیئرلفٹ کا قیام، سڑکوں کی تعمیر، کرکٹ سٹیڈیم، کوئی منصوبہ مکمل نہیں ہوا۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پر ایل این جی کے مقدمات چل رہے ہیں۔ ہم نیب سے اپیل کرتے ہیں کہ ان مقدمات کو جلد مکمل کر کے کرپٹ افراد کو سزائیں دی جائیں۔ شاہد خاقان عباسی نے سیاسی رشوت کے طور لوگوں کو وزیر اعظم کے صوابدیدی فنڈز سے عمرے کرائے ہیں جس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

ن لیگ والے اب حلقے میں ووٹ مانگنے آتے ہیں تو عوام ان کا راستہ روکتی ہے اور احتجاج کرتی ہے۔ یہ لوگ احتجاج کرنے والوں پر جھوٹے مقدمات بنا رہے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے۔ پاکستان تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر کوئی اختلاف نہیں ہے اور ہم سب عمران خاں کی قیادت میں متحد ہیں۔این ای57اور پی پی6اور7میں محرومیوں، تعصب اور گروہ بندی کی سیاست کا خاتمہ ہونے والا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف تبدیلی کی لہر لیکر آ رہی ہے جس پر عوام خوش ہیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات