Live Updates

تحریک انصاف نے عامر لیاقت کو ٹکٹ کیوں دیا، نیا پینڈورا باکس کھل گیا

پاکستان تحریک انصاف نے عامر لیاقت کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن عامر لیاقت نے بلیک میل کر کے ٹکٹ حاصل کیا،عارف نظامی کا دعویٰ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 11 جون 2018 21:04

تحریک انصاف نے عامر لیاقت کو ٹکٹ کیوں دیا، نیا پینڈورا باکس کھل گیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 11 جون 2018ء ) :تحریک انصاف نے عامر لیاقت کو ٹکٹ کیوں دیا، نیا پینڈورا باکس کھل گیا۔سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے عامر لیاقت کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن عامر لیاقت نے بلیک میل کر کے ٹکٹ حاصل کیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک سال میں بہت بڑے بڑے سیاسی ناموں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی ۔

جن میں سے بہت سے سیاسی نام ایسے تھے جو یہ محسوس کر چکے تھے کہ تحریک انصاف سے سیاسی وبستگی کے علاوہ کوئی بھی جماعت انکے سیاسی مستقبل کی ضمانت نہیں دے سکتی۔ایسے لوگوں میں سے بڑی تعداد کا تعلق مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ تھا۔یہ لوگ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سیاسی مستقبل سے ناامید ہو چکے تھے اور پاکستان تحریک انصاف میں صرف اس لئیے آئے تھے کہ انکی سیاسی ساکھ بنی رہ سکے۔

(جاری ہے)

انہی میں سے ایک سابق وزیر اور معروف اینکر پرسن عامر لیاقت بھی تھے۔کراچی میں ٹکٹوں کے معاملے میں عامر لیاقت کو نظر انداز کیا گیا تھا اور انہیں پارٹی کا ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا تھا جس پر عامر لیاقت پارٹی سے خاصے نالاں تھے اور انہوں نے تحریک انصاف کو خیر باد کہنے کا عندیہ بھی دے دیا تھا ۔جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے عامر لیاقت سے رابطہ کیا اور انہیں تمام معاملات کو احسن طریقے سے حل کروانے کی یقین دہانی بھی کروا دی اور ان سے کہا گیا کہ وہ جلدی میں کوئی قدم نہ اٹھا ئیں۔

جس کے بعد فیصل ووڈا نے ایک نجی ٹی وی پر بات چیت کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ عامر لیاقت کو ٹکٹ دیا جائے گا اور انکا ٹکٹ پارٹی قیادت کے پاس پڑا ہوا ہے تاہم اس حوالےسے کچھ معاملات ابھی حل طلب ہیں جن کے حل ہوتے ہی عامر لیاقت کو ٹکٹ جاری کر دیا جائے گا۔بعد ازاں عامر لیاقت کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔انہیں این اے 245 سے ٹکٹ جاری کیا گیا تھا۔

اس پر بات چیت کرتے ہوئے معروف صحافی و سینئیر تجزیہ نگار عارف نظامی کا کہنا تھا کہ اس الیکشن میں الیکٹیبلز کو اپنی پارٹی کا حصہ بنانا تحریک انصاف کی مجبوری تھی اور اگر انہوں نے الکیشن کے لیے الیکٹیبلز کو ترجیح دی ہے تو اس میں کوئی قباحت نہیں ہے ۔اس موقع پر عامر لیاقت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عارف نظامی کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت نے پارٹی کو بلیک میل کر کے ٹکٹ لی۔انکا کہنا تھا کہ وہ مسلسل پارٹی قیادت کو بلیک میل کر رہے تھے کہ اگر انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا وہ کچھ نا پسندیدہ باتیں افشا کردیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات