چنیوٹ،ڈپٹی کمشنر کوئز پروگرام تحصیل و ضلعی سطح پر جاری

رمضان المبارک اور قیام پاکستان کے حوالے سے سوالات کے جوابات ،طلباء و طالبات کی شاندار پرفارمنس اول پوزیشن حاصل کرنے پر ایک لاکھ روپے، سیکنڈ پرائز 50ہزار ،تھرڈ پرائز 40ہزار اور حوصلہ افزائی کیلئے 10ہزار روپے نقد انعام رکھے گئے ہیں

پیر 11 جون 2018 21:35

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر کوئز پروگرام تحصیل و ضلعی سطح پر جاری ، رمضان المبارک او قیام پاکستان کے حوالے سے سوالات کے جوابات ،طلباء و طالبات کی شاندار پرفارمنس ، سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر رائے منظور ناصر کو ملکی سطح پر شاندار پروگرام کروانے اور طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کرنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ،تحسیل بھوانہ و تحصیل لالیاں کے ساتھ ساتھ تحصیل چنیوٹ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیٹلائٹ ٹاو،ْن اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں تحصیل لیول پر ڈپٹی کمشنر کوئز پروگرام کے مقابلے ہوئے جس میں 27فی میل سکولز کی 54طالبات نے حصہ لیا جبکہ 24بوائز سکولوں کے 48طلباء نے کوئز پروگرام میں حصہ لیا ، طلباء و طالبات سے رمضان المبارک اور قیام پاکستان کے حوالے سے مختلف سوالات پوچھے گئے ، ڈپٹی کمشنر کوئز پروگرام میں طلباء و طالبات نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے شاندار نتائج دیے ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چنیوٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج مورخہ 12جون کو قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ (ایلیمنٹری کالج)چنیوٹ میں ضلع سطح پر مقابلہ جات ہوں گے اور تقریب تقسیم انعامات بھی ہو گی، انہوں نے مزید بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کوئز پروگرام میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا ،جبکہ سیکنڈ پرائز 50ہزار ،تھرڈ پرائز 40ہزار جبکہ حوصلہ افزائی کیلئے 10ہزار روپے نقد انعام رکھا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک اور قیام پاکستان کے حوالے سے یہ ملکی سطح کا پہلا پروگرام ہے ، ایسے کوئز پروگرام کروانے کا مقصد طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں قیام پاکستان کی اصل روح کو اجاگر کرنا اور ماہ مقدس رمضان المبارک اور قیام پاکستان کی ایک مسلمان پاکستانی ہونے کی حیثیت سے تاریخ کو جاننا ہے۔