کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،دوسرا زخمی

پیر 11 جون 2018 22:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق ایک زخمی تفصیلات کے مطابق پیر کی رات کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ڈگری کالج کے نزدیک نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد فتح موقع پر جاں بحق جبکہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی ،لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا اور نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔