ملتان، ٹریفک آفیسر ملتان محمد شریف کی زیر نگرانی ایجوکیشن یونٹ سٹی ٹریفک پولیس ن کا تھیم پارک میں ڈرائیور وں کے لیے لیکچر کا انعقاد

پیر 11 جون 2018 22:22

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) ریجنل پولیس آفیسر ملتان محمد ادریس احمداور سٹی پولیس آفیسر ملتان سرفراز احمد فلکی کی ہدایات پر چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد شریف کی زیر نگرانی ایجوکیشن یونٹ سٹی ٹریفک پولیس نے تھیم پارک میں ڈرائیور وں کے لیے لیکچر کا انعقاد کیا ۔

(جاری ہے)

تھیم پارک میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے آنیوالے امیدواران نے شرکت کی جس میں امیدواران کو ٹریفک سائن بورڈز اور ٹریفک اشاروں پر لیکچر دیا ۔

شرکاء کو ڈرائیونگ کے اصول و ضوابط بارے بتایا گیا۔ ڈرائیوران کو موبائل فون، ون ویلنگ اور اوور سپیڈنگ کے نقصانات کے بارے میں آگاہی دی۔ ایجوکیشن یونٹ نے ڈرائیوران میں ٹریفک آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے اور ہمایوں روڈ پر کونز لگا کر روڈ یوزرز کو لائن / لین ڈسپلن بارے آگاہی دی۔