اٹک ،تھانہ انجراء کے علاقہ کانی میں بہنوئی نے سالے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

پیر 11 جون 2018 22:55

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) تھانہ انجراء کے علاقہ کانی میں بہنوئی نے سالے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ، تفصیلات کے مطابق مسماة انجمن عنایت زوجہ بشیر اعظم سکنہ کانی نے بیان دیا ہے کہ اسکی ہمشیرہ مسماة امتیاز بیگم کی شادی عرصہ قریب 6 سال قبل مسمی شیر قلم ولد نور قلم سکنہ دیہہ سے ہوئی جو کہ 3 سال سے ناچاقی کی وجہ سے گھر تھی اور اس کا فیملی کورٹ میں کیس بھی زیر سماعت ہے وجہ ناچاقی وراثتی زمین ہے جو کہ مسمی شیر قلم اس کو اپنا حصہ لینے پر مجبور کرتا تھا جسکی وجہ سے مسمی شیر قلم نے اپنے ساتھی محمد عامر ولد محمد سعید سکنہ دیہہ کے ساتھ مل کر اپنے سالے ہمارے بڑے بھائی مسمی شمس الجمیل خٹک کو پسٹل سے 2 فائر کر کے قتل کر دیا واقعہ کا فوری طور پر ڈی پی او اٹک عبادت نثار نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی جنڈ ، ایس ایچ او انجراء اور انچارج ایچ آئی یو سرکل جنڈ و ملازمان پر مشتمل ایک ٹیم بنا کر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے کر روانہ کر دیا ۔