ایم پی اے ہوسٹل کی تعمیر میں فنڈز کی خورد برد،عدالت نے درخواست واپس لینے کی استدعا مسترد کردی

منگل 12 جون 2018 17:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) ایم پی اے ہوسٹل کی تعمیر میں فنڈز کی خورد برد سمیت بدعنوانی کے دیگر معاملات میں اہم پیش رفت، عدالت نے درخواست واپس لینے کی استدعا مسترد کردی ہے ۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں ایم پی اے ہوسٹل کی تعمیر میں فنڈز کی خرد برد سمیت بدعنوانی کے دیگر معاملات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،عدالت نے درخواست واپس لینے کی استدعا مسترد کردی۔

(جاری ہے)

پراسیکیوٹر نیب الطاف خان نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے اس معاملے پر کارروائی شروع کردی ہے رپورٹ جلد عدالت میں پیش کردی جائے گی،عدالت نے حکومت سندھ کے مختلف محکموں سے آج ہی رپورٹ طلب کرلی ہے،ایم کیو ایم کی سابق رکن سندھ اسمبلی افشاں منصور نے درخواست میں نیب تحقیقات کی استدعا کر رکھی ہے،جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نئی سندھ اسمبلی کی تعمیر میں بڑے پیمانے پر کریشن کی گئی،پی سی ون کے مطابق عمارت کا تخمینہ 2ارب 70کروڑ روپے لگایا گیا،جو اب بڑھا کر 11ارب 40کروڑ روپے کردیا گیا ہے، ایم پی اے ہاسٹل کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ میں فنڈز میں خرد برد کی تحقیقات کی جائیں۔