پارکوں،کھیل کے میدانوں پر قبضے اور تجاوزات کے خلاف دائر درخواست پر ایڈوکیٹ جنرل سے جامع عملدرآمد رپورٹ طلب

منگل 12 جون 2018 17:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے پارکوں،کھیل کے میدانوں پر قبضے اور تجاوزات کے خلاف دائر درخواست پر ایڈوکیٹ جنرل سے جامع عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پارکوں،کھیل کے میدانوں پر قبضے اور تجاوزات کے معاملے کی سماعت ہوئی ،ایڈووکیٹ جنرل سندھ ضمیر گھمرو عدالت میں پیش ہوگئے، ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ کے ایم سی متعلقہ حکام نے عدالتی حکم کی تعمیل کردی ہے، جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ کیا کشمیر روڑ سے تمام تجاوزات کا خاتمہ کردیا کیا کشمیر روڑ سے دفاتر بھی ختم کردیی جس پر ایڈووکیٹ نے کہا کہ عمل درآمد رپورٹ کے لیے دو دن کی مہلت دے دیں۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمہ کیا کہ کیا آپ ذمہ داری سے کہہ رہے کہ تمام تجاوزات کا خاتمہ ہوگیا عدالت نے کشمیر روڑ سے تمام تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت دو دن کے لیے ملتوی کردی۔